گنداخہ واٹر سپلائی اسکیم کے لیے پانی کی لفٹنگ کا عمل جاری

گنداخہ(خ ن)ڈپٹی کمشنر اُستا محمد محمد رمضان پلال کی خصوصی ہدایت پر گنداخہ واٹر سپلائی اسکیم کے لیے پانی کی لفٹنگ کا عمل جاری ہے جس کا مقصد شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا اور انہیں درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کرنا ہے اس سلسلے میں نائب تحصیلدار گنداخہ بلال جمالی موقع پر موجود رہ کر پانی کی لفٹنگ اور فراہمی کے عمل کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں نائب تحصیلدار گنداخہ نے متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ واٹر سپلائی اسکیم کے لیے پانی کی لفٹنگ ترسیل اور تقسیم کے تمام مراحل کو مو¿ثر انداز میں جاری رکھا جائے تاکہ شہریوں کو پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ پانی کی دستیابی اور سپلائی کے نظام کی باقاعدہ نگرانی کی جائے اور کسی بھی فنی یا انتظامی مسئلے کی صورت میں فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔اس موقع پر متعلقہ عملے کو اس امر کا بھی پابند کیا گیا کہ شہریوں کو پانی کی مسلسل اور بلاتعطل فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور واٹر سپلائی نظام میں پیدا ہونے والی خرابیوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر اُستا محمد محمد رمضان پلال نے کہا ہے کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے خصوصاً پینے کے صاف پانی کی دستیابی ایک بنیادی ضرورت ہے، جس کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ عوامی مشکلات کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے فیلڈ میں اپنی ذمہ داریاں مو¿ثر اور فعال انداز میں ادا کریں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ متعلقہ اداروں کو عوامی سہولیات کی بہتری اور پانی کی فراہمی کے نظام کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کی بھی ہدایات دی گئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں