کہ دنیا میں کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، ڈاکٹرماہ نوربرکت

اورماڑہ(خ ن): اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، کیونکہ تعلیم انسان میں شعور، اعتماد اور بہتر فیصلہ سازی کی صلاحیت پیدا کرتی ہے۔ تعلیم کے ذریعے نوجوان نہ صرف اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں بلکہ معاشرے اور ملک کی ترقی میں بھی مو¿ثر کردار ادا کرتے ہوئے اعلیٰ مقام حاصل کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں گورنمنٹ گرلز انٹر کالج اورماڑہ میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر ماہ نور برکت نے طالبات پر زور دیا کہ وہ اس تعلیمی ادارے اور تجربہ کار اساتذہ کی علمی و تربیتی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کریں، اپنی تعلیم کو ترجیح دیں، واضح اہداف مقرر کریں اور محنت و مستقل مزاجی کے ساتھ اپنے مستقبل کی تعمیر کریں انہوں نے طالبات کی فعال شرکت اور پُراعتماد انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت خواتین معاشرے کی ترقی اور مثبت تبدیلی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے طالبات کو اپنی صلاحیتوں پر اعتماد رکھنے، مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے اور اپنے روشن مستقبل کے لیے سنجیدگی سے آگے بڑھنے کی تلقین کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں