کوئٹہ۔۔۔۔چاغی میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے قبائلی رہنما جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو چاغی بازار میں نامعلوم افراد نے ایک دکان پر فائرنگ کرکے قبائلی رہنما ملک کریم داد محمدحسنی کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
چاغی میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے قبائلی رہنما جاں بحق
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل