وندر، مین قومی شاہراہ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر خاتون جاں بحق

سونمیانی وندر(نمائندہ گوادر بزنس)مین قومی شاہراہ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر خاتون جاں بحق شناخت نہ ہوسکی، ایدھی ذرائع۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کراچی مین قومی شاہراہ N-25 پر وندر پولیس کی حدود میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر خاتون جاں بحق جس کی شناخت نہ ہوسکی۔ حادثے کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے خاتون کی لاش ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ منتقل کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں