لورالائی(خ ن)میونسپل کمیٹی لورالائی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کا عمل جاری ہے۔ چیف آفیسر محیب اللہ بلوچ اور چی¿رمین طاہر ناصر کی ہدایت پر صفائی عملہ مختلف زونز میں کچرے اور نالیوں کی صفائی میں مصروف ہے۔سپر وائزر عبد الخالق کی نگرانی میں پہاڑی محلہ اور گنجی محلہ میں کچرے کی صفائی کی گئی، جبکہ ڈی سی ہاو¿س، ماجر اڈہ اور دیگر علاقوں سے بھی کچرا اٹھایا گیا۔اسی طرح ٹیچنگ ہسپتال کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے صفائی کا کام کیا گیا۔ باران زون میں سبزی منڈی کے قریب نالی کی صفائی کی گئی، جبکہ ہزارہ محلہ میں شہری کی شکایت پر نالی کی صفائی عمل میں لائی گئی۔میونسپل کمیٹی کی جانب سے 6 ستمبر یومِ دفاع و شہداءپاکستان کے حوالے سے شہر کے مختلف مقامات پر آگاہی بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کی صفائی اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے صفائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔
لورالائی، شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کا عمل جاری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل