سیوی(خ ن)اسسٹنٹ کمشنر سیوی میر بہادر خان بنگلزئی کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انجمن تاجران کے نمائندگان، سبزی و گوشت فروشوں، دودھ و دہی فروشوں سمیت دیگر متعلقہ کاروباری افراد نے شرکت کی۔اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، مارکیٹ میں نرخوں کے استحکام، سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد اور عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیوی میر بہادر خان بنگلزئی نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے تاجروں اور دکانداروں پر زور دیا کہ وہ مقررہ نرخوں کی پابندی کریں اور عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مارکیٹوں میں قیمتوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
تاجروں اور دکاندار عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائیں، میر بہادر خان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل