بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس 2 روز کیلئے معطل کردی گئی

کوئٹہ۔۔۔۔بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس 2 روز کیلئے معطل کردی گئی ہے۔ریلو ے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی ریلوے ٹریک کی مرمت کے سلسلے میں منسوخ کی گئی ہے۔ریلو ے حکام نے ٹرین کا5 اور 6 ستمبر کو پشاور کے لیے روانہ نہ ہونے کا بتایاگیا، پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد تک محدودکردی گئی ہے ۔ریلو ے حکام کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی اور جیکب آباد تک محدود کرنے سے کوئٹہ آنے اور جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں