خضدار(خ ن)چار روزہ پولیو مہم برائے ستمبر 2026 کے سلسلے میں ڈویژنل ٹاسک فورس کمیٹی کا اہم اجلاس کمشنر خضدار ڈویژن قادر بخش پرکانی کی زیرِ صدارت کمشنر کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق سا سولی ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی ڈویژنل پولیو افیسر ڈاکٹر نصرت بلوچ ڈاکٹر فرمان ڈاکٹر بشیر احمد رحیم جتک، سی سی او ڈاکٹر عبدالصمد اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ستمبر کی چار روزہ پولیو مہم 21 22 23 اور 24 کی تفصیلی حکمتِ عملی اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران کمشنر خضدار ڈویژن قادر بخش پرکانی کو ڈویژنل پولیو افیسر ڈاکٹر نصرت بلوچ نے بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ خضدار ڈویژن میں دو لاکھ 52 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور خضدار ڈویژن میں ایک ہزار 32 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے ڈسٹرکٹ خضدار میں 91 ہزار 808 ڈسٹرکٹ قلات 40 ہزار 269 ڈسٹرکٹ وڈھ 71 ہزار 751 اور ڈسٹرکٹ سوراب میں 48 ہزار 182 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے مہم کے دوران خضدار ڈویژن کی تمام یونین کونسلز میں پولیو مہم چلائی جائے گی۔ اس دوران پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ 52 ہزار ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا¶ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔کم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی یونین کونسلز Low Performing UCs کی بھی نشاندہی کی گئی۔ اجلاس میں ان یو سیز میں کوریج بہتر بنانے، رہ جانے والے بچوں تک رسائی اور ٹیموں کی کارکردگی م¶ثر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات اور لائحہ عمل طے کیا گیا۔اجلاس میں پولیو مہم کی سکیورٹی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ فیلڈ ٹیموں، ویکسینیٹرز اور دیگر عملے کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے انتظامات مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر خضدار ڈویژن قادر بخش پرکانی نے کہا کہ ”پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ محکمے اور پارٹنر ادارے باہمی رابطہ و تعاون کو مزید بہتر بنائیں تاکہ ضلع بھر میں کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ Low Performing UCs پر خصوصی توجہ دی جائے اور پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ ایک قومی ذمہ داری اور نئی نسل کو ایک سے مرض بچانے کا معاملہ ہے لہذا سب جذبے کے تحت خدمت سرانجام دیں تاکہ پولیو جیسے مرض کا مستقل طور پر خاتمہ کیا جاسکے۔
پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، قادر بخش پرکانی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل