گوادر (خ ن)پروفیسر تعلیم گوادر زاہد حسین نے کہا ہے کہ ضلع گوادر میں معیاری تعلیم کے فروغ، بچوں کے اسکولوں میں داخلے، اساتذہ کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے اور تعلیمی اداروں کی مو¿ثر نگرانی کے لیے حکومتی پالیسی کے مطابق عملی اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ Continuous Professional Development (CPD) پروگرام کے تحت ضلع گوادر میں 500 سے زائد اساتذہ کی تربیت کی گئی ہے، جس کا مقصد اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا اور طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے ضلعی آفیسر تعلیم کے مطابق رواں سال داخلہ مہم کے تحت ضلع گوادر میں 4,978 طلبہ کو اسکولوں میں داخل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا، جبکہ اسکول سے باہر بچوں کو تعلیمی دھارے میں شامل کرنے کے لیے Accelerated Learning Program (ALP) کے تحت 17 مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں 560 بچوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی بہتری، بجلی کی فراہمی اور سولر سسٹم کے ذریعے تعلیمی سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی پر بھی توجہ دی جا رہی ہے اور اساتذہ کی حاضری، تدریسی کارکردگی اور طلبہ کے تعلیمی نتائج کی مو¿ثر نگرانی کے لیے Real Time School Monitoring (RTSM) نظام کے ذریعے اسکولوں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے، تاکہ تعلیمی معیار میں بہتری، اساتذہ کی حاضری اور حکومتی تعلیمی اقدامات کے مطلوبہ نتائج کو یقینی بنایا جا سکے ضلع گوادر میں ہر بچے تک معیاری تعلیم کی رسائی، شرحِ داخلہ میں اضافہ اور تعلیمی اداروں میں بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
گوادر، داخلہ مہم کے تحت 4,978 طلبہ کو اسکولوں میں داخل کرنے کا ہدف مقرر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل