نصیرآباد(خ ن)کچھی واٹر سپلائی اسکیم اور عوام کو آب نوشی کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر، نصیرآباد وریندر لعل اور سب ڈویڑنل آفیسر محمد ایوب بھٹو بھی موجود تھے۔اجلاس میں ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کچھی واٹر سپلائی اسکیم ذاکر حسین جمالی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھاگ ناری، بختیار آباد اور تحصیل لانڈھی کے عوام کو پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، تاہم راستے میں بعض افراد پانی کے حصول کے لیے پائپ لائن کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جس کے باعث پانی کی فراہمی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد پرانے اور نئے پائپ لائن کا سروے کروا کر سفارشات دینگے۔یہ سپلائی لائن بھاگ کی عوام کو پینے کے پانی کی ضرورت پوری کرنے کے لئے ہیں۔ بھاگ تک پانی کی ترسیل کو ممکن بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پائپ لائن کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے، جبکہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے متعلقہ انجینئرز اسکیم کی نگرانی کو مو¿ثر بناتے ہوئے پانی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں، تاکہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
کچھی واٹر سپلائی اسکیم اور عوام کو آب نوشی کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل