لورالائی(خ ن) چیئرمین میونسپل کمیٹی محمد طاہر ناصر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محب اللہ بلوچ کی خصوصی ہدایات پر شہر میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں سپروائزر باران زون کی نگرانی میں صدر بازار، باغی بازار اور کاکڑی مسجد روڈ سمیت مختلف اہم شاہراہوں اور تجارتی علاقوں میں نالیوں کی بھرپور صفائی کا کام جاری ہےمیونسپل کمیٹی کے صفائی عملے نے نالیوں میں جمع کچرا، مٹی اور دیگر رکاوٹوں کو نکال کر نکاسی آب کے نظام کو بحال کرنے کے لیے مو¿ثر کارروائی کی۔ صفائی کے دوران خصوصی طور پر اس امر کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ نالیوں میں پانی کی روانی بہتر ہو اور بارش یا دیگر مواقع پر گندا پانی سڑکوں اور بازاروں میں جمع ہونے سے بچایا جا سکےچیئرمین میونسپل کمیٹی محمد طاہر ناصر اور چیف آفیسر محب اللہ بلوچ نے کہا کہ شہریوں کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی میونسپل کمیٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں مرحلہ وار صفائی مہم جاری رہے گی اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے شہریوں دکانداروں اور تاجروں سے اپیل کی کہ وہ صفائی ستھرائی کے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور گھریلو یا تجارتی کچرا نالیوں، سڑکوں اور عوامی مقامات پر پھینکنے سے گریز کریں۔ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچرے کو مقررہ مقامات پر تلف کریں تاکہ نکاسی آب کا نظام متاثر نہ ہو اور شہر کی خوبصورتی برقرار رکھی جا سکے۔میونسپل کمیٹی حکام کا کہنا ہے کہ ایک صاف ستھرا شہر صرف اداروں کی نہیں بلکہ ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور عوام کے تعاون سے ہی لورالائی کو مزید صاف، خوبصورت اور صحت مند شہر بنایا جا سکتا۔
لورالائی ، مختلف اہم شاہراہوں اور تجارتی علاقوں میں نالیوں کی صفائی کا کام جاری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل