صوبائی وزیر میر صادق عمرانی سے شمس حمزہ زئی کی ملاقات

کوئٹہ(خ ن)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما اور حلقہ PB-05 لورالائی کے ٹکٹ ہولڈر، چیئرمین شمس حمزہ زئی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔ملاقات کے دوران چیئرمین شمس حمزہ زئی نے مڑہ تنگی ڈیم کے تعمیراتی کام کی سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر سے مطالبہ کیا کہ منصوبے کو فاسٹ ٹریک بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ علاقے کے عوام کو اس اہم منصوبے کے ثمرات جلد از جلد حاصل ہو سکیں۔صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسی وقت مطلوبہ فنڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے محکمے کے متعلقہ کو ہدایت کی کہ منصوبے کے تعمیراتی کام کی مکمل نگرانی کی جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جاری شدہ فنڈز کے مو¿ثر اور بروقت استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ کام کی رفتار میں مزید تیزی لائی جا سکے، انہوں نے کہا کہ فنڈز کے استعمال کے بعد اگلی ریلیز بھی بروقت جاری کی جائے۔ملاقات میں شیر جان کڈنی ڈیم کی مرمت کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت ہوئی، جس کے لیے PC-I محکمہ میں جمع کروا دیا گیا ہے۔ چیئرمین شمس حمزہ زئی نے اس پیش رفت پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں منصوبوں پر عملی کام تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔چیئرمین شمس حمزہ زئی نے کہا کہ مڑہ تنگی ڈیم اور شیر جان کڈنی ڈیم علاقے کی ترقی، زرعی ضروریات اور عوامی مفاد کے اہم منصوبے ہیں اور ان کی بروقت تکمیل و مرمت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا.۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں