کوئٹہ( سٹاف رپورٹر)سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی ،جس میں آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر سلطان محمد خان ، مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالستار ، ایجوکیشن سیکرٹری عبدالعلیم خان ،عبدالستار جونیئر ، شاہنواز زہری ، منظور احمد بلوچ سمیت مختلف ٹریڈ یونین نمائندوں نے شرکت کی ۔ آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے صدر سلطان محمد خان نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔اس موقع پر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ یونیورسٹی کے تمام ملازمین کے حقوق، فلاح و بہبود، عزت نفس اور جائز مطالبات کیلئے بھرپور اور آئینی جدوجہد جاری رکھے گی۔سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر نصیب اللہ بازئی نے کہا کہ نئی کابینہ ملازمین کو درپیش مسائل، بالخصوص پروموشن، تنخواہوں، الاو¿نسز، میڈیکل سہولیات اور دیگر بنیادی حقوق کے حل کیلئے انتظامیہ کے ساتھ مثبت اور مو¿ثر رابطہ رکھے گی۔نصیب اللہ بازئی نے کہاکہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن ملازمین کے اتحاد کو مزید مضبوط بنائے گی اور ہر جائز حق کے حصول کیلئے آواز بلند کرے گی۔سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی انتظامیہ سے بھی مطالبہ ہے کہ وہ ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے تاکہ ادارے میں خوشگوار اور بہتر ورکنگ ماحول قائم ہوسکے ، جبکہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طالبات اپنے کردار ،حکمت ، علم اور ہنر کی طاقت سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کریں ۔
سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل