دکی(خ ن)پٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی نے کمانڈر 87 ونگ کرنل شاہد بلال کے ہمراہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت زیرِ تعمیر ڈسٹرکٹ کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں مختلف سرکاری دفاتر کی تعمیراتی سرگرمیوں اور جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیادورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کام کے معیار، رفتار اور منصوبے کی مجموعی پیش رفت کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام اور تعمیراتی اداروں کو ہدایت کی کہ کام میں مزید تیزی لائی جائے اور تمام تعمیراتی مراحل کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے کمانڈر 87 ونگ کرنل شاہد بلال کے ہمراہ د±کی تا چمالنگ روڈ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے سڑک کے مختلف حصوں کا جائزہ لیتے ہوئے تعمیراتی سرگرمیوں اور منصوبے کی پیش رفت سے متعلق معلومات حاصل کیںاس موقع پر ڈپٹی کمشنر د±کی فضل الرحمن کبدانی نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تعمیراتی کاموں کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوامی سہولت اور علاقے کی مجموعی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں، لہٰذا ان کی بروقت تکمیل حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہےانہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے، استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کے معیار کو یقینی بنایا جائے اور منصوبوں کو مقررہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو ان اہم منصوبوں کے ثمرات بروقت حاصل ہو سکیں ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کی مسلسل نگرانی جاری رکھے گی اور کسی بھی قسم کی غیر ضروری تاخیر یا معیار میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہتر انفراسٹرکچر نہ صرف عوام کو سفری اور انتظامی سہولیات فراہم کرتا ہے بلکہ علاقے کی معاشی و سماجی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ،فضل الرحمن کبدانی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل