ایس ایس پی جیکب آباد: فیضان علی کے سخت احکامات

جیکب آباد ( انیس جکھرانی) ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن (ر) فیضان علی کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے اور نان کسٹم اشیاءکی نقل و حمل کی روکتھام کے حوالے سے جاری کردہ سخت احکامات پر عملدرآمد جاری ہے۔ اس سلسلہ میں دوداپور پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ ایرانی سگریٹس کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دوداپور ایس آئی پی معشوق علی جکھرانی نے پولیس اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر علاقے میں چیکنگ کا سلسلہ سخت کیا۔ دورانِ چیکنگ پولیس نے نان کسٹم پیڈ ایرانی سگریٹس کے 04 مختلف کارٹون برآمد کرکے اپنے قبضے میں لے لیے۔ترجمان جیکب آباد پولیس کے مطابق برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ سگریٹس کے خلاف ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد تمام سامان کو باضابطہ طور پر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی جیکب آباد نے کامیاب کارروائی پر دوداپور پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور واضح کیا کہ ضلع بھر میں اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں