جیکب آباد انیس جکھرانی) جمعیت علماءاسلام سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈہڑ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل پیس کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے جے یو آئی سندھ کی تمام کمیٹیوں کے ذمہ داران کا اہم اجلاس 5 ستمبر بروز ہفتہ، دوپہر 12 بجے، مرکز باب الاسلام، سکھر میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں انٹرنیشنل پیس کانفرنس کی تیاریوں، انتظامی امور، مختلف کمیٹیوں کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امن عالم اجتماع ایک اہم عالمی پیغام کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں امن، بھائی چارے، انسانی اقدار اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے مو¿ثر آواز بلند کرنا ہے۔ جے یو آئی سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ کانفرنس کو تاریخی اور کامیاب بنانے کے لیے تمام شعبوں کے درمیان مربوط رابطہ اور باہمی تعاون ضروری ہے۔ اجلاس میں کمیٹیوں کے ذمہ داران اپنی پیش رفت سے آگاہ کریں گے، درپیش مسائل اور ضروریات پر مشاورت کی جائے گی اور آئندہ کے پروگراموں کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
انٹرنیشنل پیس کانفرنس سندھ کی کمیٹیوں کے ذمہ داران کا اہم اجلاس طلب
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل