جشنِ عید میلاد النبی ﷺکی مناسبت سے موٹر سائیکل و کار ریلی کا انعقاد

جعفرآباد(مقصود احمد مہر) جشنِ عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفیﷺ کی مناسبت سے ڈیرہ اللہ یار میں بخاری ہاو¿س سے ایک پ±روقار موٹر سائیکل و کار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت پیر سید صدرالدین شاہ بخاری قادری نے کی۔ریلی میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسولﷺ، سماجی شخصیات، ٹرانسپورٹرز، تاجر برادری اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاءنے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر سبز پرچم لہراتے ہوئے نعت خوانی، درود و سلام اور نعروں کے ذریعے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔ریلی بخاری ہاو¿س سے شروع ہوئی اور ڈیرہ اللہ یار کی مختلف اہم شاہراہوں سے ہوتی ہوئی دوبارہ بخاری ہاو¿س پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ شہر بھر میں ریلی کے دوران جشنِ میلاد کی خوشی اور روحانی جذبہ نمایاں رہا۔اس موقع پر معروف ٹرانسپورٹرز دوست علی لہڑی، سعداللہ لہڑی، مزدور مستری یونین کے سابق صدر و کونسلر محمد یاسین کٹبار سمیت بڑی تعداد میں شہریوں اور عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی۔اختتامی موقع پر پیر سید صدرالدین شاہ بخاری قادری نے ملک و قوم کی سلامتی، پاکستان کی ترقی و خوشحالی، امن و امان اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کرائی، جبکہ شرکائ میں شیرینی بھی تقسیم کی گئی۔ریلی کے موقع پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے، جس کے باعث ریلی نظم و ضبط اور پ±رامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں