گوادر(خ ن)وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوام دوست وژن کے تحت عوامی مسائل کے فوری حل اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے پیشکان کا دورہ کیا، جہاں کھلی کچہری اور بلوچی دیوان کے دوران مقامی افراد، ماہی گیروں، کاروباری حضرات اور دیگر عمائدین سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے گئے۔کھلی کچہری میں عوام کی جانب سے اراضی، پیشکان جیٹی کی صفائی، بنیادی سہولیات اور دیگر مسائل پیش کیے گئے، جن کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کے دائر اختیار میں آنے والے مسائل کو بلا تاخیر حل کیا جائے، جبکہ صوبائی سطح سے متعلق معاملات اعلیٰ حکام تک پہنچائے جائیں گے۔بلوچی دیوان میں چھ ماہ سے جاری تنازع کا باہمی اتفاقِ رائے سے خاتمہبلوچی دیوان کے دوران ماہی گیروں اور کاروباری و فیکٹری مالکان کے درمیان گزشتہ چھ ماہ سے جاری تنازع بھی باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے حل کرایا گیا۔ دونوں فریقین نے ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ حل کرنے کا اختیار دیا، جس کے بعد باقاعدہ معاہدے پر دستخط کیے گئے۔معاہدے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے دونوں فریقین کو بغل گیر کراکے اختلافات کے خاتمے اور باہمی بھائی چارے کو فروغ دینے کی عملی مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی، معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور عوامی مفاد کے لیے باہمی تعاون، برداشت اور افہام و تفہیم کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔پیشکان کے عوامی و سماجی حلقوں نے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کی جانب سے عوامی مسائل براہِ راست سننے اور دیرینہ تنازع کو مشاورت کے ذریعے حل کرانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے عوامی خدمت اور مو¿ثر انتظامی کاوش قرار دیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جیوانی طارق امام بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالش ور، محکمہ فشریز کے افسران، ماہی گیر، کاروباری و فیکٹری مالکان اور علاقے کے دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔ضلعی انتظامیہ گوادر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی بہتری، ماہی گیروں کے مفادات کے تحفظ اور علاقے میں امن و بھائی چارے کے فروغ کے لیے مو¿ثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
گوادر، عوامی مسائل کے فوری حل اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ جاری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل