سیوی (نامہ نگار) بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی جنرل سیکریٹری میر اللہ داد رند نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میڈیا فورم صحافیوں کے مسائل کے حل، صحافتی حقوق کے تحفظ اور پرنٹ میڈیا کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے ایک نئی امید بن کر سامنے آئی ہےصحافی برادری کے جائز مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن فورم پر آواز بلند کی جائے گی اور اس مقصد کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اپنے ایک بیان میں میر اللہ داد رند نے کہا کہ صحافت ایک انتہائی ذمہ دار اور مشکل شعبہ ہے، خصوصاً بلوچستان جیسے خطے میں صحافی محدود وسائل کے باوجود اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ صحافی شدید مشکلات، دباو¿ اور مختلف خطرات کے باوجود عوام تک درست معلومات پہنچانے اور معاشرے کے مسائل اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافی ریاست اور عوام کے درمیان ایک اہم رابطے کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ملک میں ہونے والے اہم واقعات، عوامی مسائل، حکومتی اقدامات اور معاشرتی معاملات کو اجاگر کرنا صحافیوں کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہےبلوچستان کے صحافیوں نے اس ذمہ داری کو نبھانے کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کیے ہیں، جن کی قربانیاں صحافتی تاریخ کا حصہ ہیں مرکزی جنرل سیکریٹری بلوچستان میڈیا فورم نے کہا کہ آج کے دور میں پرنٹ میڈیا کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے محدود اشتہارات، صحافیوں کے معاشی مسائل، روزگار کا عدم تحفظ اور دیگر پیشہ ورانہ مشکلات شامل ہیں ان مسائل کے باعث صحافی برادری بالخصوص مقامی اور علاقائی صحافی شدید متاثر ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میڈیا فورم کا مقصد صحافیوں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنا ان کے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کرنا اور صحافتی برادری کو درپیش مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانا ہے فورم صحافیوں کے اتحاد باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی میر اللہ داد رند نے مزید کہا کہ صحافیوں کے مسائل کسی ایک شہر یا ضلع تک محدود نہیں بلکہ بلوچستان بھر کی صحافی برادری کو مختلف نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے بلوچستان میڈیا فورم صوبے کے مختلف اضلاع کے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے ان کے مسائل کے حل کے لیے مربوط جدوجہد کرے گی انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات صحافیوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا جائے اور پرنٹ میڈیا کے استحکام کے لیے مو¿ثر پالیسی مرتب کی جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میڈیا فورم صحافتی برادری کی آواز ہے اور صحافیوں کے حقوق کے لیے اس جدوجہد کو ہر سطح پر جاری رکھا جائے گا
صحافت ایک انتہائی ذمہ دار اور مشکل شعبہ ہے، میراللہ داد رند
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل