ٹریفک پولیس کی جانب سے موٹر سائیکلوں کی اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری

سیوی(نامہ نگار)ایس ایس پی سیوی عبدالحمید اعوان کی خصوصی ہدایات پر شہری حدود میں امن و امان کے قیام، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے موٹر سائیکلوں کی اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اس دوران غیر رجسٹرڈ بغیر نمبر پلیٹ اور موٹر سائیکل کے ضروری کاغذات اپنے ہمراہ نہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد موٹر سائیکل سواروں کو وارننگ اور چالان کیے گئے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سیوی عبدالحمید اعوان کی خصوصی ہدایات پر ٹریفک انچارج محمد شریف ناصر کی سربراہی میں اے ایس آئی لالا عبدالروف اور اے ایس آئی محمد امین نے ٹریفک پولیس کی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پر موٹر سائیکلوں کی اسنیپ چیکنگ کی۔ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سواروں سے رجسٹریشن، نمبر پلیٹ اور دیگر ضروری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بغیر رجسٹریشن، بغیر نمبر پلیٹ اور ضروری کاغذات کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والے شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کی ہدایت کی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر وارننگ دینے کے ساتھ ساتھ قانون کے مطابق چالان بھی کیے گئے ٹریفک انچارج محمد شریف ناصر نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کی حفاظت، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شہر میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی انہوں نے موٹر سائیکل سواروں پر زور دیا کہ وہ دورانِ سفر اپنی موٹر سائیکل کے ضروری کاغذات ہمراہ رکھیں، نمبر پلیٹ واضح طور پر نصب کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی نہ صرف شہریوں کو قانونی کارروائی سے محفوظ رکھتی ہے بلکہ حادثات کی روک تھام اور شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر اچانک چیکنگ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں