6 ستمبر ہمیںشہداءاور غازیوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے شیخ امتیاز حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان ایگریکلچر اینڈ ہارٹیکلچر فورم (PAHF) کے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین نے 6 ستمبر، یومِ دفاع کے موقع پر قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہماری قومی تاریخ میں بہادری، قربانی، اتحاد اور حب الوطنی کی عظیم علامت ہے انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر ہمیں ان عظیم شہداءاور غازیوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے مادرِ وطن کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا آج کا دن قوم کے اس عزم کی تجدید کا دن بھی ہے کہ پاکستان کی حفاظت اور ترقی کے لیے ہم سب متحد رہیں گے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا ہے پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ قوم کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے ملک کے دفاع میں بے مثال جرات، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قربانیوں کا مظاہرہ کیا ہے قوم اپنے شہداء، غازیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے قومی اتحاد، باہمی تعاون اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس انتہائی ضروری ہے زراعت اور باغبانی سمیت ملک کے تمام شعبوں کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا بھی وطن سے محبت کا عملی اظہار ہے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ ہمیں یومِ دفاع کے موقع پر یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور خودمختاری کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں انہوںنے کہا کہ ہم اپنے عظیم شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیشہ متحد رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں