جدید کوچنگ، ریفریز ، کپیسٹی بلڈنگ کورسز منعقد کرائیں گے:سید علی عمران

کوئٹہ( سپورٹس رپورٹر)گلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو فیڈریشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید علی عمران نے کہا ہے کہ ٹریڈیشنل تائیکوانڈوکھیل کو فروغ دینے کیلئے کوچز اور ریفریز کورس منعقد کرائے جائیں گے ،گراس روٹ لیول سے لے کر قومی سطح تک نئے ٹیلنٹ کو ابھارنے کیلئے صرف کھلاڑیوں کی محنت کافی نہیں ہوتی بلکہ انہیں جدید تکنیک سکھانے والے کوالیفائیڈ کوچز اور میدان میں قوانین کے مطابق شفاف فیصلے کرنے والے ریفریز کا ہونا بھی لازمی ہے۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سا بق تائیکوانڈوپلیئراورگلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو فیڈریشن پاکستان سیکرٹری کے جنرل سید علی عمران نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو نچلی سطح سے گروم کرنے اور مقابلوں میں شفافیت لانے کیلئے تحصیل، ڈسٹرکٹ اور ڈویژن کی سطح پر جدید کوچنگ کورسز ،جدید کپیسٹی بلڈنگ کورسز منعقد کرائے جائیں گے جبکہ سکول اور کالج کی سطح پر بچوں اور نوجوانوں میں ٹریڈیشنل تائیکوانڈوکھیل کی آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی،ان کورسز سے کوچز اور ٹیکنیکل آفشلزکی تکنیکی مہارت میں اضافہ ہو گا جس سے ہمارے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی قوانین اور جدید حکمت عملیوں سے آگاہی ملے گی،ریفریزاور کوچز کی پیشہ ورانہ تربیت سے مقامی سطح پر کھیل کے مقابلوں کا معیار بہتر ہوگا اور فیصلوں میں غیر جانبداری برقرار رہے گی۔سید علی عمران نے کہا کہ گلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام تحصیل، ڈسٹرکٹ اور ڈویژن کی سطح پر ایونٹس کا انعقاد کیا جارہا ہے، جہاں ان تربیت یافتہ کوچز اور ریفریز کی خدمات کلیدی کردار ادا کریں گی جبکہ سکولز کی سطح پر ٹریڈیشنل تائیکوانڈو کھیل کی سرگرمیاں بحال ہونے سے ایک صحت مند نسل کی تعمیربھی ممکن ہو سکے گی کیونکہ سکول نہ صرف علم کی روشنی پھیلانے کے مراکز ہیں بلکہ بچوںکی شخصیت سازی اور جسمانی نشوونما میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، کھیلوں کو فروغ دینا صرف تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک صحت مند نسل کی تعمیر، نظم و ضبط، قائدانہ صلاحیتوں اور ٹیم ورک جیسے اہم سماجی ہنر سکھانے کا ایک مو¿ثر ذریعہ بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں