جیکب آباد ( انیس جکھرانی) یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر گڑھی خیرو میں قومی امن کمیٹی (اے) اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے اشتراک سے ایک بڑی اور پروقار ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز علمدار چوک سے ہوا جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی بیگاری کینال پل پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں قومی پرچم اور یومِ دفاع کے حوالے سے خصوصی پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر فضا ”پاکستان زندہ باد“ اور ”پاک فوج زندہ باد“ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ریلی کی قیادت قربان علی ملک، محمد بچل قمبرانی، عارف حسین شیخ، راشد علی ببر، ارسلان لغاری اور دیگر مقامی رہنماو¿ں نے مشترکہ طور پر کی۔بیگاری کینال پل پر اختتامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہنماو¿ں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے ہر مشکل دور میں ملکی سرحدوں کی حفاظت کی ہے اور دشمن کے ہر ناپاک عزائم کو ہمیشہ خاک میں ملایا ہے۔رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر 1965ءکا دن ہماری تاریخ کا روشن باب ہے، جب پاک فوج اور پوری قوم نے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بے مثال بہادری اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یومِ دفاع ہمیں وطن پر جان نثار کرنے والے شہداءاور غازیوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، اور پوری قوم اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ رہنماو¿ں نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں ملک کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے ہمیں سیاسی اور گروہی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ایک پرچم تلے متحد رہنا ہوگا۔ریلی کے اختتام پر وطنِ عزیز گ±لشنِ پاکستان کے امن، ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
جیکب آباد: قومی امن کمیٹی اور مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام ریلی کا انعقاد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل