یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ خضدار کی جانب ریلی کا انعقاد

خضدار(خ ن)یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ خضدار کی جانب سے ایک شاندار اور پُروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کمانڈنٹ قلات سکاو¿ٹ کرنل عرفان بنگش ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی اسسٹنٹ کمشنر نال عبداللہ مینگل شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے صدر بشیر احمد جتک اسٹنٹ کمشنر کرخ سعید احمد زہری نے کی ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران ضلعی سربراہان پولیس ،سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں سیاسی و سماجی شخصیات طلباءاساتذہ سول سوسائٹی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی کے شرکاءنے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان کی سلامتی استحکام اور خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا اس موقع پر شرکاءنے پاک فوج اور ملک کے دیگر سیکیورٹی اداروں کے شہداءاور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ریلی کے شرکاءنے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد اور شہداءکو سلام کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم اور قابلِ فخر دن ہے جب قوم اور مسلح افواج نے اتحاد قومی جذبے اور بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن عزیز کا دفاع کیا یوم دفاع ہمیں اپنے شہداءکی قربانیوں کو یاد رکھنے، قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کرنے کا پیغام دیتا ہے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کی سلامتی خودمختاری قومی یکجہتی اور ترقی کے لیے ہر فرد اپنی ذمہ داری بھرپور انداز میں ادا کرے گا ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی اور شہداءکے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں