شیرانی ، 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے سلسلے میں پروقار تقریب

شیرانی(خ ن)ضلع شیرانی کے علاقے خان عالم کپیپ میں 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے سلسلے میں ایک پروقار اور باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں علاقائی معتبرین، عمائدین، اساتذہ کرام، طلباءاور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے دوران مقررین نے 6 ستمبر 1965ءکی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یومِ دفاعِ پاکستان ہماری قومی تاریخ کا ایک عظیم اور یادگار دن ہے، جب پاکستانی قوم اور بہادر افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے بے مثال جرات، بہادری اور قربانیوں کی تاریخ رقم کی مقررین نے کہا کہ پاک افواج اور قوم کی لازوال قربانیوں کے باعث آج پاکستان ایک مضبوط اور محفوظ ملک کے طور پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداءقوم کے حقیقی ہیرو ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کی سلامتی، خودمختاری اور بقاءکے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اور پوری قوم ہمیشہ اپنے شہداءاور غازیوں کی قربانیوں کو قدر و احترام کی نگاہ سے یاد رکھے گی۔شرکاءنے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم ملک کی سلامتی، ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی۔تقریب میں طلباءنے ملی نغمے اور تقاریر پیش کرکے وطن سے محبت اور قومی جذبے کا اظہار کیا۔ مقررین نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ تعلیم، اتحاد، نظم و ضبط اور حب الوطنی کے جذبے کو اپنا شعار بناتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، استحکام اور شہداءکے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے متحد اور پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں