ملکی سلامتی کے لی¿ے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، اسد سمالانی

قلات(خ ن) یوم دفاع پاکستان کے مناسبت سے گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول قلات میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے تقریب کاانعقاد کیاگیا۔تقریب کے مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنر قلات اسد سمالانی تھے تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثاراحمدنورزئی نے کی جبکہ اعزازی مہمانوں میں پرسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر شکیل بلوچ ڈی او ای میل ثناءاللہ ثناءہیڈمسٹریس گرلز ہائیر سیکنڈری سکول یاسمین شاہوانی شامل تھے تقریب میں کالجزاور سکولوں کے طلباءوطالبات اساتزہ کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلباءطالبات نے نعت تقاریر ٹیبلو ملی نغمے پیش کی¿ے اور اپنے ملک اورافواج پاکستان سے محبت کا اظہارکیا۔تقریب سے اسسٹنٹ کمشنراسدسمالانی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثاراحمد نورزئی نے خطاب کرتے ہوےکہا کہ آج کادن انتہائی اہم ہے آج ہی کے دن پاک فوج اور پاکستانی عوام نے متحد ہوکر ہندوستانی حملے کا منہ تھوڑ جواب دے کر اپنے سرزمین کی دفاع کی اور دشمن کے ہوش اڑادی¿ے دشمن کو بھاری نقصان کاسامنا کرناپڑا آج کے دن کو ہرسال پاک فوج کی قربیانیوں اور بہادری کو یاد کرکے منایاجاتاہے آج بھی عوام اپنے افواج کے شانہ بہ شانہ کڑے ہیں دشمن ملک ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ہم آج بھی متحد ہیں اور متحد رہیں گے آئیں آج ہم یہ عہد کریں کہ ملکی سلامتی کے لی¿ے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہم میں سے ہرایک اپنے شعبے کے ساتھ مخلص رہ کر اپنے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کرنا چائیے۔ 6 ستمبر کے مناسبت سے منعقدہ اس پروقار تقریب میں حصہ لینے والے طلباءوطالبات میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سےنقد انعامات بھی تقسیم کی¿ے گئے۔یوم دفاع پاکستان کے مناسبت سے منعقد کردہ تقریب کا اختتام ملک کی خوشحالی اور سالمیت کے لی¿ے دعاءسے ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں