وزیراعلیٰ کا میر غلام دستگیر بادینی کے والد کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اتوار کو یہاں رکن صوبائی اسمبلی میر غلام دستگیر بادینی کے والد محترم حاجی جمعہ خان بادینی کے انتقال پر ان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے حاجی جمعہ خان بادینی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر صوبائی وزراءاور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں