بہادر افواج کی قربانیاں پاکستان کی آزادی اور سلامتی کی ضمانت ہیں۔میر علی حسن زہری

کوئٹہ۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما ، ترجمان صدر آصف علی زردااری اور سینئر صوبائی نائب صدر پاکستاان پیپلز پارٹی بلوچستان میر علی حسن زہری نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پاک ا فواج کے شہدائ اور غازیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے قومی ہیروز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہدائ اور غازیوں کی بے مثال جرات، شجاعت، بہادری اور حب الوطنی ہی وہ عظیم سرمایہ ہے جس کی بدولت آج ہم ایک آزاد اور خودمختار ملک کی آزاد فضاو¿ں میں سانس لے رہے ہیں۔ جن بہادر سپوتوں نے اپنے لہو سے وطن کی سرحدوں کی حفاظت کی قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ میر علی حسن زہری نے کہا کہ 6 ستمبر صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم، قومی اتحاد اور دفاعِ وطن کے جذبے کی علامت ہے۔ 1965 کی جنگ میں پاکستانی افواج نے دشمن کی جارحیت کا جس جرات اور بہادری سے مقابلہ کیا، وہ ہماری قومی تاریخ کا قابلِ فخر باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگِ ستمبر کے دوران پاکستانی عوام نے جس اتحاد اور جذبہ حب الوطنی کا مظاہرہ کیا اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ جس بھرپور انداز میں کھڑے رہے، وہ قابلِ تحسین ہے۔ اس وقت پوری قوم ایک صف میں کھڑی تھی اور پاکستان کی حفاظت کو اپنا مشترکہ فرض سمجھتی تھی۔ آج بھی وہی جذبہ زندہ ہے اور پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں بھی آج قومی اتحاد، یکجہتی اور باہمی اعتماد پہلے سے زیادہ ضروری ہے۔ ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ صرف اتحاد اور قومی یکجہتی کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے۔ میر علی حسن زہری نے کہا کہ فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل سیدعاصم منیر ی کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج وطن عزیز کی سلامتی اور دفاع کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ پاکستانی قوم کو اپنی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرات اور حب الوطنی پر مکمل اعتماد ہے۔ بیرونی دشمن ہو یا اندرونی دہشت گرد عناصر پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش اور مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت صرف افواج کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر پاکستانی کے ایمان، جذبے اور قومی ذمہ داری کا حصہ ہے۔ ہم سب کو اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور استحکام کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ میر علی حسن زہری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے بھی ہمیشہ دفاعِ وطن اور قومی سلامتی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ بلوچستان کے محبِ وطن عوام پاکستان کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی قومی یکجہتی کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو یہ پیغام واضح ہے کہ پاکستان ایک مضبوط قوم ہے، جس کے عوام اپنی افواج کے ساتھ متحد ہیں۔ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو قوم کے اتحاد اور افواج پاکستان کے عزم کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں یومِ دفاع کے موقع پر یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے شہدائ کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، قومی اتحاد کو مضبوط بنائیں گے اور پاکستان کو ایک مضبوط، مستحکم، پرامن اور خوشحال ملک بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ میر علی حسن زہری نے کہا کہ ہماری طاقت ہمارا اتحاد ہے ہماری پہچان پاکستان ہے اور ہماری سب سے بڑی ذمہ داری اس وطن کی حفاظت ہے۔ شہدائ کا لہو ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے یومِ دفاع کے موقع پر تمام شہدائ، غازیوں اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔ میر علی حسن زہری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر قسم کے اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھے، وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت فرمائے، شہدائ کے درجات بلند فرمائے، غازیوں اور ان کے خاندانوں کو سلامت رکھے اور پاکستان کو ہمیشہ امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن فرمائے۔پاکستان زندہ بادپاک فوج پائندہ باد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں