چمن (نامہ نگار) گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول مدرسہ عربیہ بحرالعلوم گھوڑا ہسپتال روڈ چمن میں یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اساتذہ، طلبہ اور معززین نے شرکت کی۔ تقریب سے جمعیت علمائ اسلام تحصیل صدر چمن کے رکن مجلس شوریٰ اور سابق ممبر یوتھ پارلیمنٹ حافظ محمد صدیق مدنی، ماسٹر عبدالعلی، عبیداللہ کاکوزئی، حافظ حضرت علی اور حافظ سیف الرحمان صدیق نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم اور قابلِ فخر دن ہے۔ یہ دن ہمیں ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ 1965ءکی جنگ میں پاکستانی قوم اور افواج نے اتحاد، عزم اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔ حافظ محمد صدیق مدنی نے کہا کہ شہداءکی قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ نئی نسل کو پاکستان کی تاریخ، قومی ذمہ داریوں اور دفاعِ وطن کی اہمیت سے آگاہ کرنا اساتذہ اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ ہی ملک کا مستقبل ہیں، انہیں معیاری تعلیم کے ساتھ اچھے اخلاق، نظم و ضبط، حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا شعور دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے پوری قوم کو متحد ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنے شہدائ کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ملک کی سلامتی اور قومی یکجہتی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنا چاہیے۔ تقریب کے اختتام پر شہدائ پاکستان کے لیے دعائے مغفرت اور وطن عزیز کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
شہداءکی قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں، حافظ محمد صدیق مدنی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل