اورماڑہ(خ ن)صوبائی حکومت کی صحتِ عامہ اور عوامی فلاح و بہبود کی پالیسی کے تحت بنیادی مراکزِ صحت میں عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت نے رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) اورماڑہ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے طبی و معاون عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، سولر سسٹم، مراکز صحت میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور مجموعی حالت کا جائزہ لیا، جبکہ مرمت و تزئین و آرائش سے متعلق ضروریات کا بھی جائزہ لیا ان کا کہنا تھا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ آر ایچ سی میں دستیاب سہولیات کو مو¿ثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ضروری مرمت و بحالی کے امور کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائےگا۔
ڈاکٹر ماہ نور برکت کی رورل ہیلتھ سینٹراورماڑہ کا دورہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل