چھ اضلاع کے طلبہ و طالبات کو ہنر اور بہتر مواقع فراہم کیے جائیں، ڈاکٹر دوست محمد بڑ یچ

کوئٹہ(خ ن)چستان سینٹر آف ایکسیلنس، حکومتِ بلوچستان اور BRSP کے اشتراک سے چھ اضلاع کے لیے مختص RISE پروگرام کے تحت “Youth Leadership and Social Enterprise Development Program” کے موضوع پر نسٹ بلوچستان کیمپس، کوئٹہ میں ایک اہم راو¿نڈ ٹیبل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا, اس پروگرام میں بی ار ایس پی کے سی ای او ڈاکٹر طاہر رشید, سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ مشتاق اور ٹیکنیکل ایکسپرٹ نے شرکت کی. اس میٹنگ کا مقصد طالب علموں کی قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا، سماجی کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں مثبت، تخلیقی اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے مواقع فراہم کرنا تھا۔ کانفرنس سے چیف کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر دوست محمد بڑ یچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھ اضلاع کے طلبہ و طالبات کو ہنر اور بہتر مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کمیونٹی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔اس موقع پر ڈپٹی کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ خان نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور طالب علموں کو انگیج کرنے پر زور دیا. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے BRSP کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر طاہر رشید،سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ٹیکنیکل ایکسپرٹ نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں بہتر تعلیمی و پیشہ ورانہ مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ RISE پروگرام کے تحت چھ اضلاع کے طلبہ و طالبات کو ضروری رہنمائی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کمیونٹی کی ترقی میں مثبت اور مو¿ثر کردار ادا کر سکیں۔ مقررین نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ان نوجوانوں کو ملک کے دیگر صوبوں کے طلبہ کے ساتھ تعمیری روابط اور تبادلے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، جبکہ اعلیٰ تعلیم، اسکالرشپس، تربیتی پروگرامز اور دیگر تعلیمی مواقع تک ان کی رسائی کو بھی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں