عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے، ابوبکر میروانی

تربت/ بلید(خ ن)اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی نے رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) بٹ بلیدہ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات،ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کی دستیابی، ادویات، طبی آلات، صفائی ستھرائی اور ہسپتال کے مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور طبی عملے سے ملاقات کرکے ان کی حاضری اور فرائض کی انجام دہی سے متعلق معلومات حاصل کیں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور ہسپتال میں ادویات و ضروری طبی سامان کی دستیابی کے حوالے سے متعلقہ حکام سے بریفنگ لی۔اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ نے ہسپتال کے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی کے بہتر انتظام اور ادویات کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ طبی آلات کو فعال حالت میں رکھنے اور ہسپتال کے مجموعی نظام میں مزید بہتری لانے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور سرکاری مراکز صحت میں آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی نے کہا کہ عوامی خدمت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ اپنے فرائض ایمانداری، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ انجام دیتے ہوئے عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ نے ہسپتال کے انتظامی و طبی امور میں بہتری کے لیے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ صحت کے شعبے میں دستیاب وسائل کو مو¿ثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی کا یہ دورہ علاقے میں صحت عامہ کی سہولیات کی مسلسل نگرانی سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری اور عوام کو درپیش مسائل کے فوری ازالے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی سنجیدہ کاوشوں کا عکاس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں