نصیرآباد(خ ن)نصیرآباد ڈویژن میں زیرِ تعمیر میڈیکل کالج کے منصوبے کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا،جس میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل اور انجینئر میر محمد مینگل سمیت متعلقہ نے شرکت کی۔اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر عامر عزیز مگسی نے منصوبے کے مختلف پہلوو¿ں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نصیرآباد میڈیکل کالج تین فیزز پر مشتمل منصوبہ ہے،جس میں اہم فیز عمارت کی تعمیر ہے،جبکہ دیگر مختلف کمپوننٹس بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کی تکمیل کے سلسلے میں فنڈز سمیت بعض دیگر مسائل درپیش ہیں جن کا بروقت تدارک ضروری ہے۔ اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ نصیرآباد میں میڈیکل کالج کا قیام علاقے کی ترقی اور عوام کو معیاری طبی و تعلیمی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہے، منصوبے کی بروقت اور معیار کے مطابق تکمیل کے لیے ڈویژنل انتظامیہ ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے گی۔ٹیچنگ ہسپتال، لیور ٹرانسپلانٹ پروجیکٹ بھی اسی کے ساتھ جڑے پروجیکٹس ہیں جن پہ مذید جائزہ لینے کیلئے میٹنگ شیڈول کئے جائںنگے۔مذید یہ کہ نصیرآباد میڈیکل کالج کا منصوبہ معیار کے مطابق مکمل ہو، اس سلسلے میں فنڈز اور دیگر درپیش مسائل سے متعلق جو آگاہی فراہم کی گئی ہے، ان کے حل کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ مو¿ثر رابطہ اور ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ کمشنر نے کہا کہ میڈیکل کالج کا منصوبہ نہ صرف نصیرآباد بلکہ پورے نصیرآباد ڈویژن کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے، جس کی تکمیل وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
میڈیکل کالج کی تکمیل وقت کی اہم ضرورت ہے،صلاح الدین نورزئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل