کمشنر لسبیلہ کی معروف پٹرولیم ریفائننگ و مارکیٹنگ کمپنی کے پلانٹ کا دورہ

حب(خ ن)کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاءنے تحصیل گڈانی، میں قائم پاکستان کی معروف پٹرولیم ریفائننگ و مارکیٹنگ کمپنی Cnergyico Pk Limited (CPL) کے پلانٹ کا دورہ کیاپلانٹ آمد پر کمپنی کی انتظامیہ نے کمشنر لسبیلہ ڈویژن اور ان کے ہمراہ وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے ایک تفصیلی بریفنگ اور پریزنٹیشن دی گئی، جس میں کمپنی کی سرگرمیوں، پٹرولیم ریفائننگ کے عمل، جاری منصوبوں، صنعتی ترقی میں کمپنی کے کردار اور خطے کی معیشت میں اس کے تعاون کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔دورانِ ملاقات سکیورٹی، کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (CSR)، مقامی آبادی کی فلاح و بہبود، ضلعی انتظامیہ اور کمپنی کے درمیان باہمی تعاون و رابطہ کاری سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے صنعتی تنصیبات کی سکیورٹی کو مزید مو¿ثر بنانے اور ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کمپنی کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی اورچیف سیکرٹری شکیل قادرخان کے وژن کے تحت CSR پروگرامز میں مقامی آبادی کی فلاح و بہبود، بالخصوص تعلیم، صحت، ہنرمندی اور دیگر سماجی شعبوں میں مو¿ثر اقدامات کیے جائیںکمشنر لسبیلہ ڈویژن نے پٹرولیم کے شعبے میں Cnergyico Pk Limited کے کردار اور خطے کی صنعتی و معاشی ترقی میں اس کے تعاون کو سراہا اور یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کمپنی کو ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کرے گی۔کمپنی کی انتظامیہ نے کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء اور اسسٹنٹ کمشنر حب کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور سکیورٹی، CSR اور دیگر باہمی امور میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں