پولیو کا مکمل خاتمہ ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے، سعید الرحمٰن کاکڑ

بارکھان(خ ن)ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمٰن کاکڑ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں 21 سے 24 ستمبر 2026 تک جاری رہنے والی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO)، ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر (DSO)، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DDHO)، تمام یونین کونسل میڈیکل آفیسرز (UCMOs) سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پولیو ٹیموں کی تشکیل، مائیکرو پلان، فیلڈ مانیٹرنگ، سکیورٹی انتظامات اور پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سعید الرحمٰن کاکڑ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلانے سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کی مو¿ثر نگرانی، باہمی رابطے اور مہم کے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے، اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ ادارے اور محکمے مربوط اور مو¿ثر انداز میں اپنا کردار ادا کریں۔اجلاس میں والدین سے اپیل کی گئی کہ وہ انسدادِ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں