گوادر(خ ن)ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان نے پشکان فش لینڈنگ جیٹی کا دورہ کیا اور جیٹی کی بحالی کے لیے جاری کاموں میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ حالیہ دورے کے دوران جاری کاموں میں مزید پیش رفت پر ڈائریکٹر جنرل نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو بحالی کے کام کو مقررہ اہداف کے مطابق مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، ڈائریکٹر ٹاو¿ن پلاننگ و پروجیکٹ ڈائریکٹر فش لینڈنگ جیٹی شاہد علی، ایگزیکٹو انجینئر محمد اکبر اور معروف کنٹریکٹر حاجی شریف زیمل موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے جیٹی کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور گزشتہ دنوں جیٹی میں پھنس جانے والی بڑی کشتیوں کی واپسی کے لیے کلیئر کیے گئے راستے اور کیے گئے دیگر اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کشتیوں کی بحفاظت واپسی ممکن بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جیٹی میں کشتیوں کی آمدورفت کو مزید آسان بنانے کے لیے گزرگاہ کو ضرورت کے مطابق مزید کشادہ کیا جائے، تاکہ ماہی گیروں کو عملی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقع پر پشکان فش لینڈنگ جیٹی کی مستقل بنیادوں پر بحالی اور مستقبل میں باقاعدہ ڈریجنگ کے منصوبے پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ جیٹی کو طویل مدت تک مو¿ثر اور فعال رکھنے کے لیے ڈریجنگ کے ساتھ ساتھ اس کے ڈیزائن، انجینئرنگ، تکنیکی ضروریات، آپریشنل پہلوو¿ں اور مستقبل کی ضروریات کا جامع جائزہ لیا جائے۔انہوں نے متعلقہ شعبے کو ہدایت کی کہ جیٹی کی مستقل بحالی اور ڈریجنگ کے لیے تمام تکنیکی و مالی پہلوو¿ں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک جامع اور ا ڈیٹڈ PC-I تیار کرکے صوبائی حکومت کو منظوری اور مطلوبہ فنڈز کے حصول کے لیے پیش کیا جائے، تاکہ منصوبے پر مستقل بنیادوں پر کام شروع کیا جاسکے اور جیٹی کو مستقبل میں مکمل طور پر فعال رکھا جا سکے۔ڈائریکٹر جنرل نے اس امر پر بھی زور دیا کہ پشکان فش لینڈنگ جیٹی مقامی ماہی گیروں کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے، اس لیے اس کی بحالی کے ساتھ ساتھ ماہی گیروں کے لیے سہولیات میں بہتری، کشتیوں کی آمدورفت میں آسانی اور جیٹی کے مو¿ثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے عملی اور دیرپا منصوبہ بندی کی جائے۔بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے میرین ڈرائیو، پلیری کور کے مقام پر زیرِ تعمیر کازوے کا بھی دورہ کیا اور منصوبے پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ تقریباً ایک ماہ کے عارضی تعطل کے بعد کازوے پر تعمیراتی کام آئندہ ہفتے دوبارہ شروع کر دیا جائے گا، جس کے بعد کام کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ کازوے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور تمام ضروری انتظامات بروئے کار لاتے ہوئے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کام کی موجودہ رفتار اور آئندہ کے شیڈول کے مطابق اگلے ماہ کازوے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، جس سے آمدورفت مزید بہتر اور شہریوں کو سہولت میسر آئے گی۔
ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کاپشکان فش لینڈنگ جیٹی کا دورہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل