عید میلاد النبی ﷺ ہمیں محبت، امن، برداشت، اخوت اور انسانیت کا درس دیتا ہے، بابر یوسفزئی

کوئٹہ (خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی خصوصی ہدایت پر معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے اہلِ سنت کے جید علمائے کرام اور جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی، جس میں ربیع الاول اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر منعقد ہونے والے جلوس کے انتظامات، سیکیورٹی اقدامات، امن و امان کی صورتحال اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر بابر یوسفزئی نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے لیے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے دوران مذہبی اجتماعات اور عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات پر جلوس کے منتظمین اور شرکاءکو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ عوام بھرپور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ جشنِ آمدِ رسولِ اکرم ﷺ کی تقریبات میں شرکت کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تمام مکاتبِ فکر کے درمیان مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینا صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ عید میلاد النبی ﷺ ہمیں محبت، امن، برداشت، اخوت اور انسانیت کا درس دیتا ہے، اس لیے اس مقدس موقع پر ہمیں اتحاد اور باہمی احترام کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے۔معاون برائے داخلہ نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس، لیویز اور دیگر متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے۔ جلوس کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں، ٹریفک مینجمنٹ، سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کا ازسرِنو جائزہ لے کر تمام ضروری اقدامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔بابر یوسفزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت علمائے کرام، مذہبی جماعتوں، جلوس منتظمین اور عوام کے تعاون کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔ حکومت اور عوام کے درمیان م¶ثر رابطہ ہی کسی بھی بڑے مذہبی اجتماع کو پرامن اور کامیاب بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ملاقات کے دوران علمائے کرام نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات اور سیکیورٹی اقدامات کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ علمائے کرام نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس بھرپور مذہبی جوش و جذبے، عقیدت اور احترام کے ساتھ منعقد کیا جائے گا اور اس موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔علمائے کرام نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مذہبی رواداری، بھائی چارے اور امن کا پیغام عام کیا جائے گا اور تمام مکاتبِ فکر ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔بابر یوسفزئی نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی خواہش ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کے تمام پروگرام پرامن، منظم اور مثالی انداز میں منعقد ہوں۔ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ جلوس منتظمین کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد پوری انسانیت کے لیے رحمت اور ہدایت کا پیغام ہے۔ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہمیں آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے امن، محبت، بھائی چارے، برداشت اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دینا چاہیے۔معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی ہدایات کے مطابق صوبائی حکومت ربیع الاول کے دوران تمام مذہبی اجتماعات اور جلوسوں کے لیے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت، علمائے کرام، مذہبی رہنما¶ں اور عوام کے باہمی تعاون سے عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کو امن، عقیدت اور مذہبی احترام کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں