نصیرآباد۔۔۔۔۔۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیرِ صدارت جشنِ آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کامران نواز،ایس ایس پی نصیرآباد اسد ناصر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ احمد نواز جتک، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ظہیر احمد عمرانی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سلیم خان ڈومکی، ڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز محمد عظیم ساجدی،ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس فیروز علی ابڑو، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر نعیم جان لہڑی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے موقع پر کمشنر صلاح الدین نورزئی نے ہدایات جاری کیں کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جشنِ آزادی قومی جذبے، بھرپور جوش و خروش اور شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا، جبکہ ڈویژنل سطح پر مرکزی پرچم کشائی کی پروقار تقریب کمشنر آفس میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویژن بھر کے تمام سرکاری دفاتر، سرکاری رہائش گاہوں اور اہم عمارتوں کو رنگ برنگی روشنیوں سے آراستہ کیا جائے، تعلیمی اداروں میں تقریبات کا انعقاد یقینی بنایا جائے، اسپورٹس ایونٹس اور شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا جائے، شہر بھر میں صفائی ستھرائی، قومی پرچموں کی تنصیب اور وال چاکنگ کے انتظامات مکمل کیے جائیں، جبکہ جشنِ آزادی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جائے۔
تعلیمی اداروں میں تقریبات کا انعقاد یقینی بنایا جائے،صلاح الدین نورزئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل