حافظ محمد طارق کی صدارت میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق اجلاس

کوئٹہ (خ ن)وزیراعلی بلوچستان کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کوئٹہ حافظ محمد طارق کی صدارت میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تحصیلدار سٹی، تحصیلدار صدر، ڈیجیٹلائزیشن سسٹم آفیسران، جی آئی ایس (GIS) کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈیجیٹلائزیشن سسٹم میں لائیو ہونے والے مختلف موضوعات، بالخصوص میوٹیشن کے عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ تمام تحصیلداروں اور متعلقہ افسران نے اپنی رپورٹس پیش کیں اور نظام کو مزید مو¿ثر، شفاف اور تیز بنانے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل اور ضروری اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں