کوئٹہ ۔۔۔۔۔ بلوچستان کے محکمہ توانائی نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے سے 2310میگاواٹس بجلی پیدا ہوکر نیشنل گرڈ میں جاتی ہے،،، جبکہ کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کو نیشنل گرڈ سے 450میگاواٹس بجلی بھی نہیں مل رہی ہے،کوئٹہ میں آٹھ سے دس گھنٹے اور اندورن بلوچستان سولہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔بلوچستان اسمبلی میں محکمہ انرجی کی جانب جمع کرائے رکارڈ کے مطابق بلوچستان کے اوچ پاور پلانٹ ون سے 586میگاواٹ،اوچ پاور پلانٹ ٹو سے 404اورحبکو کول پاور پلانٹ سے 1320میگاواٹ بجلی پیدا ہوکرنیشنل گرڈ میں جاتی ہے ، اس طرح صوبے سے 2310میگاواٹس بجلی پیدا ہوتی ہے تاہم کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو نیشنل گرڈ سے بمشکل 450میگاواٹس بجلی بھی دستیاب نہیں ہے جبکہ ایران سے مکران ڈویژن کو صرف چالیس میگا واٹ بجلی دی جارہی ہے صوبے میں بجلی کی قلت کے باعث کوئٹہ میں آٹھ سے دس گھنٹے اور اندورن بلوچستان بارہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔
2310میگاواٹس بجلی پیدا ہوکر نیشنل گرڈ میں جاتی ہے،محکمہ توانائی بلوچستان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل