واشنگٹن ۔۔۔۔۔امریکی ریاست فلوریڈا کی پام بیچ کانٹی میں نجی کمپنی کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے میں سوار 9 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ پام بیچ کانٹی کے علاقے گرین ایکر میں ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا، حادثے کے باعث سڑک پر بڑا گڑھا بن گیا جبکہ ملبہ اطراف میں پھیل گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق نجی کمپنی کا طیارہ ٹیکساس سے بہاماس جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوا۔امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ صدر ٹرمپ کی مار اے لاگو رہائش گاہ سے تقریبا 7 میل دور گرا، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
امریکا، فلوریڈا میں نجی کمپنی کا طیارہ گر کر تباہ، 9 افراد ہلاک
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل