تہران۔۔۔۔۔ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعوی کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر دھماکے کا شکار ہو گئے ہیں جن میں سے ایک سپر ٹینکر میں شدید دھماکے کے بعد ہولناک آگ بھڑک اٹھی ۔پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایک غیر مجاز راستے کا استعمال کر رہے تھے۔ بیان میں مزید دعوی کیا گیا ہے کہ ان ٹینکرز نے اپنے نیویگیشن اور شناختی نظام بند کر رکھے تھے اور وہ امریکی فوج کی مبینہ مدد سے خفیہ طور پر گزرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم بارودی سرنگوں سے ٹکرانے اور دھماکوں کے بعد وہ اپنی جگہ پر ہی رکنے پر مجبور ہو گئے۔پاسدارانِ انقلاب کے اس بیان میں متاثرہ جہازوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔
آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکر باردوی سرنگوں سے ٹکرا گئے، پاسداران انقلاب
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل