کوئٹہ….رکن بلوچستان اسمبلی حلقہ پی بی 44، رہنما پیپلز پارٹی میر عبیداللہ گورگیج نے کہا ہے۔ کہ عوامی خدمت، بنیادی مسائل کا حل اور علاقے کی تعمیر و ترقی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کے تحفظ، جمہوری اقدار کے فروغ اور محروم طبقات کی نمائندگی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے، ہماری سیاست کا محور اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خدمت اور انہیں بہتر زندگی کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ میر عبیداللہ گورگیج نے کہا کہ حلقہ پی بی 44 کو ایک ماڈل ایریا بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کے تحت عملی اقدامات کیے جائیں گے، علاقے میں سڑکوں، گلیوں، نکاسی آب، پینے کے صاف پانی، تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ اور علاقے میں ترقی و خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کیے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی افادیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کے ثمرات براہ راست عام آدمی تک پہنچیں اور عوام کو روزمرہ زندگی میں واضح بہتری محسوس ہو۔ انہوں نے کہا کہ مختلف وفود اور عوامی نمائندوں سے ملاقاتوں کا مقصد علاقے کے مسائل، عوامی ضروریات اور درپیش مشکلات سے براہ راست آگاہی حاصل کرنا ہے۔ عوامی حلقوں کی تجاویز اور شکایات کو اہمیت دی جائے گی اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے مسائل کے حل کے لیے مثر کردار ادا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے اور عوام کے درمیان مسلسل رابطہ ترقیاتی عمل کو مثر بنانے میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ میر عبیداللہ گورگیج نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے وژن کے مطابق بلوچستان کی ترقی، عوام کی خوشحالی اور پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حلقہ پی بی 44 کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے تاکہ اس حلقے کو واقعی ایک مثالی اور ماڈل ایریا بنایا جاسکے۔
بلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کانصب العین ہے۔ میر عبید گورگیج
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل