لاہور:ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی کلو قیمت 14روپے 73پیسے بڑھا دی گئی،اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 14روپے 73پیسے فی کلو اضافے سے نئی قیمت 294روپے 73پیسے فی کلو مقرر کردی گئی ۔قیمت میں اضافے کے نتیجے میں 11.8کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 173روپے 86پیسے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر 3296روپے سے بڑھ کر 3470روپے کا ہوگیا ۔قیمت میں اضافے کی وجہ سعودی آرامکو معاہدے کی قیمت میں 6.47فیصد اضافہ قرار دیا گیا ہے۔ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اکتوبر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت279روپے تھی ۔
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں14روپے73پیسے کا اضافہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل