سیوی(نامہ نگار)پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن بلوچستان برانچ کوئٹہ کے زیرِ اہتمام گرل ایمپاورمنٹ فورم کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں بچیوں کو مالی معاملات، بچوں کے حقوق، سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی سمیت مختلف اہم شعبوں میں معلومات، آگاہی اور عملی تربیت فراہم کی گئی فورم کے دوران منی میٹرز (Money Matters)، چائلڈ رائٹس ایڈووکیسی (Child Rights Advocacy) اور STEM کے تین اہم بیجز کے تحت شرکائ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں اور تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا گیا تقریب سے پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن بلوچستان برانچ کی صدر بیگم عظمت حسن بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرل گائیڈز کا مقصد بچیوں کو صرف تعلیمی معلومات فراہم کرنا نہیں بلکہ انہیں خوداعتماد، باصلاحیت اور ذمہ دار شہری بنانا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی بچیاں مستقبل کی معمار ہیں، انہیں عملی تربیت اور فیصلہ سازی کی صلاحیتیں فراہم کرکے معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے تقریب کی مہمانِ خصوصی صوبائی وزیرِ تعلیم بلوچستان اور چیف گائیڈ گرل گائیڈز بلوچستان محترمہ راحیلہ حمید خان درانی تھیں۔ انہوں نے پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن بلوچستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچیوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم اور تربیت فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ فورم کے دوران حاصل کیے گئے علم اور تجربات کو اپنی عملی زندگی میں بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر صبیہ بلوچ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن زلیخہ کریم، ایگزیکٹو ممبر عائشہ ودود، یونیسف کے فوکل پرسن شیراز علی سمیت دیگر معزز شخصیات اور شرکائ بھی موجود تھے تقریب کے اختتام پر فورم میں شریک بچیوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ شرکائ نے گرل ایمپاورمنٹ فورم کو اپنی صلاحیتوں میں اضافے، خوداعتمادی اور عملی زندگی کے لیے مفید تجربات حاصل کرنے کا اہم ذریعہ قرار دیا تقریب کے اختتام پر پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے بچیوں کی تعلیم، تربیت اور کردار سازی کے لیے جاری کاوشوں کو سراہا گیا۔
گرل ایمپاورمنٹ فورم کی اختتامی تقریب، بچیوں کو عملی تربیت اور آگاہی فراہم کی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل