کوئٹہ (خ ن)ضلعی انتظامیہ کا شہر میں تندوروں کے خلاف کریک ڈان، 22 افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں وزن میں کمی اور مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے تندوروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔اس سلسلے میں مشرقی بائی پاس، سب ڈویژن سریاب، سیٹلائٹ ٹا¶ن اور سب ڈویژن سٹی کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول کارروائیاں کی گئیں، جہاں مقررہ وزن سے کم روٹی فراہم کرنے والے تندور مالکان اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ان کارروائیوں کے دوران 22 افراد کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے واضح کیا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر مقررہ وزن کی روٹی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
کوئٹہ ، تندوروں کے خلاف کریک ڈائون، 22 افراد گرفتار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل