کوئٹہ (خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایکسپلوسیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع کوئٹہ میں دھماکہ خیز مواد سے متعلق مختلف امور، لائسنسز کے اجراءو تجدید، متعلقہ مقامات کے حفاظتی انتظامات اور دیگر قانونی و انتظامی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر متعلقہ افسران نے کمیٹی کو مختلف درخواستوں، کیسز اور متعلقہ ریکارڈ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں دھماکہ خیز مواد کے استعمال، ذخیرہ کرنے اور نقل و حمل سے متعلق مقررہ قوانین اور حفاظتی ضوابط پر عملدرآمد کو بھی زیرِ غور لایا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام کیسز کا قانون اور قواعد و ضوابط کے مطابق باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور عوامی تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے تمام ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کمیٹی کے فیصلوں پر بروقت عملدرآمد اور متعلقہ ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایکسپلوسیو کمیٹی کا اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل