کوئٹہ (خ ن)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد طارق کی زیرِ صدارت پی ڈبلیو ڈی کی متنازعہ اراضی کے مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر پی ڈبلیو ڈی، ریونیو افسران، پٹواری اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پی ڈبلیو ڈی کی زمین سے متعلق درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد اراضی سے متعلق مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اس معاملے میں تمام قانونی و ریکارڈی تقاضے مکمل کرتے ہوئے پیش رفت کو یقینی بنایا جائے۔
پی ڈبلیو ڈی کی متنازعہ اراضی کے مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل