کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کو سبوتاڑ کرنے کیلئے ملک بھر میں گرفتاریوں، اسلام آباد کو بند کرکے جیل میں تبدیل کرنے اور مسافر ٹرانسپورٹ کی جبری بندش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں اور عوام کو اپنے جمہوری و سیاسی حق سے محروم کرنے کی کوششیں قابلِ افسوس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں کارکنوں کی گرفتاریوں اور راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے ساتھ مسافر ٹرانسپورٹ کی جبری بندش سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹرز کو بھی بھاری مالی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ سیاسی اختلافات کو انتظامی اقدامات اور طاقت کے بجائے سیاسی و جمہوری طریقے سے حل کرے۔ سید صادق آغا نے کہا کہ عوام کے سیاسی جذبات اور مطالبات کو گرفتاریوں، راستوں کی بندش اور دیگر رکاوٹوں کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے کارکنوں اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور 27 ستمبر کے لانگ مارچ میں عوام کی شرکت کو روکنے کیلئے اختیار کئے جانے والے تمام اقدامات کی مذمت کرتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کارکنوں اور رہنماو¿ں کو فوری رہا کیا جائے، مسافر ٹرانسپورٹ کی جبری بندش ختم کی جائے اور شہریوں کو ملک بھر میں آزادانہ نقل و حرکت کا حق دیا جائے۔
عوامی سیلاب کو طاقت سے نہیں روکا جاسکتا،سید صادق آغا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل