بھرتی کے تمام مراحل شفاف انداز میں مکمل کیے جائیں، ولی محمد بڑیچ

لورالائی(خ ن)کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی نگرانی میں محکمہ صحت کے تحت کنٹریکٹ کی بنیاد پر خالی آسامیوں پر ڈاکٹروں کے انٹرویوز کا عمل دوسرے روز بھی جاری رہا۔ انٹرویوز کے دوران لورالائی ڈویڑن کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں امیدواروں نے شرکت کی ان آسامیوں میں میڈیکل آفیسرز اور ڈینٹل سرجنز کی خالی نشستیں شامل ہیں، جن کے لیے لورالائی، موسیٰ خیل، زیارت، د±کی اور ہرنائی سمیت ڈویژن کے مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں امیدوار انٹرویو کے لیے پہنچےاس موقع پر محکمہ صحت کے متعلقہ افسران اور ماہرین نے امیدواروں کے تعلیمی ریکارڈ، پیشہ ورانہ قابلیت اور متعلقہ معیار کے مطابق انٹرویوز لیے۔ انٹرویوز کے عمل کو منظم انداز میں مکمل کرنے کے لی امیدواروں کی دستاویزات اور دیگر متعلقہ امور کا بھی جائزہ لیا گیاانٹرویوز کے دوران کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے خود بھی انٹرویو کے عمل کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے بھرتی کے طریقہ کار، امیدواروں کی شرکت اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ حاصل کیاس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر مقبول احمد، ایم ایس د±کی ڈاکٹر جوہر خان، ایم ایس لورالائی ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھےکمشنر لورالائی ڈویژن نے انٹرویوز کے عمل کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام امیدواروں کو میرٹ اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق یکساں مواقع فراہم کیے جائیں اور بھرتی کے تمام مراحل شفاف انداز میں مکمل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں خالی آسامیوں پر اہل اور قابل ڈاکٹرز کی تعیناتی سے ڈویژن کے مختلف اضلاع میں عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت کے شعبے میں افرادی قوت کی کمی دور کرنے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں